مسلم لیگ (ن) کی حکومت ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے: فوزیہ صدیقی

Nov 27, 2017

لاہور (آئی این پی) چیئرپرسن عافیہ موومنٹ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مر یم نواز، عافیہ صد یقی کو پاکستان لانے کا وعدہ بھول چکی ہیں‘ مسلم لیگ ن بھی امریکہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتی اس لیے عافیہ کے معاملے خاموش تماشائی بنی نظر آتی ہے۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن عافیہ موومنٹ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی معصوم اور مظلوم بیٹی عافیہ تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کی حمایت کی منتظر ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اس کے لیے آواز بلند کر نی چاہئے۔

مزیدخبریں