زاہد حامد اور انوشہ رحمن کے استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+نامہ نگار ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور انوشہ رحمان کے استعفیٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں وزراءنے استعفیٰ نہیں دیا، استعفے سے جڑی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، حکومت نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے دھرنا ختم کرانے کے لئے غیر مسلح آپریشن کا حکم دیا تھا ۔ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے ۔ دیگر ناموں کو منسلک کرنے سے اجتناب برتنا چاہیے ۔ مذاکرات سے دھرنا ختم کروا کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دھرنے والے مسلح تھے اسلئے آپریشن روکنا پڑا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے نقطہ نظر سے (آج) عدالت کو آگاہ کریگی۔ دریں اثناءوزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ چینلز کی بندش کا فیصلہ مشکل اور تکلیف دہ تھا۔ بعض چینلز کی جانب سے ہیجان انگیزی کی وجہ سے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی آزادی اظہار رائے کے حوالے سے ایک جدوجہد ہے۔ اس اقدام کا واحد مقصد ملکی سلامتی اور افراتفری سے بچا ناتھا۔ ہم سب مل کر ملکی سلامتی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ مثبت رپورٹنگ سے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔دریں اثنا نیوز چینلز کو براہ راست نشریات دکھانے کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی فراہم کردی گئیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی نجکاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نجکاری مسائل کا حل نہیں، میں ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جس سے ایسا تاثر بھی جائے کہ کسی قسم کی نجکاری ہو رہی ہے، کسی پی ٹی وی ملازم کو نہیں نکالا جائیگا۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...