تبلیسی(این این آئی)جارجیا میں ایک ہوسٹل میں آتش زدگی کے واقعے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے، ملک کے دوسرے بڑے شہر میں پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں دس افراد کا تعلق جارجیا سے تھا جب کہ ایک ایرانی شہری تھا۔ آتش زدگی کے بعد دیگر 20 متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا کے وزیراعظم جیورجی کویریکاشیویلی نے دارالحکومت تبلیسی میں کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔