کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں برآمد ہونیوالے چپ تعزیہ کے جلوسوں کی سکیورٹی پر مرکزی اجتماع کے مقامات اور روٹس پر مجموعی طور پر 8628 پولیس افسران وجوانوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ یہ بات اے آئی جی آپریشنز سندھ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو آٹھ ربیع الاول چپ تعزیہ سکیورٹی اقدامات پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتائی۔ اے آئی جی آپریشن سندھ نے آئی جی سندھ کو بتایا کہ نشترپارک تا حسینیہ ایرانیاں ہال جلوس کے لئے 5020جبکہ رضویہ سوسائٹی تا امام بارگاہ شاہ نجف جلوس کے لئے 3608پولیس افسران اور جوانوں کو سکیورٹی فرائض پر مامور کیا جارہا ہے۔آئی جی سندھ نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا کہ لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور باالخصوص کراچی میں سکیورٹی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تمام تر فوکس 12ربیع الاول کے مرکزی اجتماعات، جلوسوں، محافل میلاد، نعت، وعظ، تقاریر ودیگر کی سکیورٹی پر رکھا جائے‘ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو ہر سطح پر ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے ۔
چپ تعزیہ جلوسوں کا سکیورٹی پلان،8628 اہلکار تعینا ت ہوں گے
Nov 27, 2017