اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تمام سیاسی جماعتوں کے پاس دو لاکھ روپے پارٹی اندراج فیس اور دو ہزار پارٹی ممبران کی فہرست الیکشن کمشن میں جمع کرنے کیلئے صرف چھ روز بچ گئے ہیں۔ 2دسمبر تک اندراج فیس اورممبران کی فہرست جمع نہ کروانے والی پارٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کی قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ سیاسی جماعتیں 2 دسمبر تک دو لاکھ روپے پارٹی اندراج فیس اور 2000 پارٹی ممبران کی فہرست الیکشن کمشنکو جمع کرا سکتی ہیں اس سلسلے میں24نومبر کو الیکشن کمشنکی طرف سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو حتمی نوٹس جا ری بھی جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نئے الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں دیگر قانونی تقاضوں کے علاوہ دو لاکھ روپے پارٹی اندراج فیس اور 2000 پارٹی ممبران کی فہرست 2 دسمبر تک الیکشن کمشنکو جمع کرائیں، بصورت دیگر پارٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کی قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔