پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالقادر خان کھچی انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج ہوگی

Nov 27, 2017

میلسی(نامہ نگار) پیپلز پارٹی پی پی 239کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبد القادرخان کھچی انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر 4بجے موضع علی واہ میں ادا کی جائیگی مرحوم گذشتہ کئی روز سے ہارٹ اٹیک کے بعد قومے کی حالت میں لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جو گذشتہ شب چل بسے۔الیکشن 2013 ء کے دوران کھچی گروپ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔سابق ضلع ناظم محمد ممتاز خان کھچی، ایم پی اے جہانزیب خان کھچی، آفتاب احمد خان کھچی، بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی، اسد عالم خان کھچی، ایم این اے سعید احمد خان منیس، صوبائی وزراء آصف سعید خان منیس، نعیم اختر خان بھابھہ اور دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

مزیدخبریں