ہندوﺅں کے مذہبی تہوار شادانی دربار کی تقریبات کا سلسلہ جاری

Nov 27, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار )ہندوﺅں کے مذہبی تہوار شادانی دربار کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سمیت ملک بھر سے آئے سینکڑوں ہندو یاتریوں کی پنو عاقل گھوٹکی میںمذہبی رسومات کی ادائیگی، پوجا پاٹ کا سلسلہ جاری آج ڈھرکی میں "شادانی ست سنگھ بھاون " کی خصوصی تقریبات ہوں گی۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈمحمد صدیق الفاروق کی احکامات پر سیکورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو مزید بہتر اور فول پروف بنا دیا گیا ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق خان وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمارے اقدامات کا مقصد امن ،پیار ومحبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرناہے۔ اس موقع پر فراز عباس، عامر حسین ہاشمی، سعید احمد قریشی ،غلام حادی عباسی و دیگر افسران موجود تھے۔ ہندو یاتریوں کے لیڈر یودھ شٹر لال نے بتایا کہ سادھو بیلہ مندر کی تزئین و آرئش سے دل خوش ہوا ہے۔ ہندو یاتری مذہبی شیڈول کے مطابق میر پور میں کل شادانی ست سنگ ہال و دیگر رسومات کے بعد 29 نومبر کو لاہور آئیں گے اور 30 نومبر کو اپنی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہو ں گے۔

مزیدخبریں