حکومت نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹائون کو دہرایا ہے : مصطفی کھر

کوٹ ادو (خبر نگار)سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب ورہنماء پی ٹی آئی ملک غلام مصطفیٰ کھر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹائون کو دہرایا ہے ایسا کام عوامی حکومت نہیں کرتی بادشاہوں کی حکومت کرتی ہے،بڑے افسوس کی بات ہے کہ ساری حکومت ایک نا اہل شخص کے دربار میں حاضر ہے اور ملک جل رہا ہے،ایک پر امن احتجا ج پر شیلنگ کرانا حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہا کہ کہ ن لیگ کی حکومت ایک دفعہ پھر سیاسی یتیم بننا چاہتی ہے لیکن چیف آف آرمی سٹاف نے ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء اس میں ہے کہ جلد از جلد اسمبلیاں تحلیل کر کے الیکشن کرا دیے جائیں،اگر ن لیگ کی حکومت کو مزید 6ماہ دیے گئے تو یہ ملک کو مزید تباہی پر لے جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سچا کھرا محب الوطن پاکستانی ہے اب پورے پاکستان کی عوام پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں،انشاء اللہ ملک کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہی ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن