احتجاج کی آڑ میں جلاﺅ گھیراﺅ کی مذمت، دھرنا شرکا کے مطالبات کے حامی ہیں:ڈاکٹراسحاق

Nov 27, 2017

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا جزو ہے اور اس پر ہم اپنا تن، من، دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین ڈاکٹر اسحاق زاہد نے کیا،پاکستان میں جس طرح ختم نبوت کے متعلق آئین کی شقوں میں تبدیلی کی گئی ، پھر یہ دعوی کیا گیا کہ کچھ بھی نہیں ہوا، اس کے بعد جب دباو¿ پڑا تو پارلیمنٹ میں ایک ترمیم لائی گئی اور آئین کی پرانی شقوں کو بحال کیا گیا۔ ہونا یہ چاہیے تھا کہ آئین کی متعلقہ شقوں کو چھیڑا ہی نہ جاتالیکن اپنے بیرونی آقاو¿ں کو راضی کرنے اور ان کی ہمدردیاں لینے کی خاطر چھیڑ خوانی کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ اب اسلام آباد میں جو دھرنا چل رہا ہے،قطع نظر اس کے کہ اس میں کس قسم کی زبان استعمال کی جا رہی ہے اور اس میں کیا کیا جھوٹے خواب بیان کئے جا رہے ہیں۔ ہم مطالبات کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ بلکہ ہم تو یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جس جس نے یہ ترمیم کی ان سب کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ تاکہ آئندہ کیلئے کوئی بدبخت اس قسم کی حرکت نہ کر سکے۔احتجاج کی آڑ میں جلاﺅ گیھراﺅ کی مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں