کانپور(آئی این پی) بھارت میں بجرنگ دل کے لیڈر کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھلیش نے بتایا کہ بجرنگ دل کے سابق ضلع کنوینر وجے یادو کا کل رات سول لائن علاقے میں دھار دار ہتھیاروں سے قتل کردیا گیا تھا۔ ان کے نزاعی بیان کی بنیاد پر وجے کے بھائی ونے جھا اور ونودجھا سمیت 5افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔
سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ پیسے کے لین دین کا معاملہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ دن قبل جھاکو گولی مارنے کے الزام میں وجے یادو جیل بھی گیا تھا ۔اس کے جیل سے رہا ہونے کے بعد سے ہی جھا کے گھر والے اسے تلاش کررہے تھے۔