قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز، فائنل پھر ملتوی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نشتر سپورٹس کمپلکس کو کھیلوں کے لیے دیگر سپورٹس سٹیڈیم سے زیادہ محفوظ قرار دیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل، ورلڈ الیون کے خلاف تین میچز کے علاوہ سری لنکا کے خلاف ایک میچز کی میزبانی بھی قذافی سٹیڈیم نے کی تھی۔ پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں ملکی صورتحال کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز کو ملتوی کر دیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ قومی ٹی 20 کپ میں پہلا سیمی فائنل لاہوروائٹس کا فیصل آباد سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فاٹا کا لاہور بلیوز سے مقابلہ شیڈول تھا۔قائد اعظم ٹرافی کے میچز بھی ملتوی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...