آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) ہالینڈ نے میزبان نیوزی لینڈ کوشکست دے کر ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں ہالینڈ ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو تین صفر سے شکست دی ۔ کوریا کی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو شکست دے کر برائونز میڈل اپنے نام کرلیا ۔ویمنز ورلڈ لیگ کا فائنل ہالینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا ۔ڈچ ٹیم نے کھیل کے شروع سے ہی حریف ٹیم پر دبائو جاری رکھا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے کیلی جونکر ‘ماریا ورشور اور لارن لیورنک نے ایک ایک گول کیا ۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میںجنوبی کوریا نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا دیا ۔ میچ کافیصلہ کن گول کوریا کی جونگ کم نے کیا ۔