لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ، برطانوی شہر لوٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریال کا کہنا تھا کہ ان کو پاکستان سے بے پناہ محبت ہے، اکثر چھٹیاں پاکستان میں گزارتی ہیں اور اس بار بھی چھٹیاں گزارنے سسرالیوں کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔ عامر کے ساتھ صلح سے متعلق سوال پر فریال نے کہا کہ وہ کسی ایسے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتیں، جو تعلقات میں دوبارہ خرابی کا باعث بنے۔