دعوے نہیں کرتا بینالاقوامی سطح کی ہاکی میں بہت پیچھے ہیں:شہباز سینئر

لاہور(حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ دعووں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں میں نے کبھی قومی ٹیم کی جیت کے حوالے دعوے نہیں کیے حقیقت پسندانہ سوچ رکھتا ہوں اور یہی تلخ حقیقت ہے کہ ہم بین الاقوامی سطح کی ہاکی میں بہت پیچھے ہیں ہمارے پلئیرز کی فزیکل فٹنس کھیل کی سمجھ بوجھ اور بنیادی چیزوں کی کمی ہے۔ اسی طرح مختکف وقتوں میں کوچنگ کرنے والے افراد کو بھی بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا اسی طرح فیڈریشن انتظامیہ کا بھی ناکامیوں میں اتنا ہی حصہ ہے۔ ماضی میں جب کامیاب تھے تو بھی ٹیم ایفرٹ تھی اگر آج ہم ناکام ہیں تو اس کے بھی ذمہ دار سب ہیں۔ میں نے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے بڑے اعزازات جیتے ہیں مجھے اندازہ ہے کہ آج ہماری ہاکی کے بارے لوگوں کے تاثرات کیا ہیں۔ میں نے عروج دیکھا ہے موجودہ حالت کا مجھے دکھ دیگر لوگوں سے زیادہ ہے۔ ہاکی کھیلتے ہوئے دنیا گھوم چکا ہوں سرکاری خرچ پر بیرون ممالک دوروں کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ کپتان ہوتے ہوئے کبھی کسی کھلاڑی کی ناجائز حمایت نہیں کی اب بھی اسی انداز میں کام کرتا ہوں۔ ہمیشہ ہاکی پلئیرز کو ہمیشہ اپنے چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھا ہے۔ مختلف محکموں میں ہاکی ٹیموں کی بحالی اور پلئیرز کی ملازمتوں کے لیے بھی بہت کام کیا ہے۔ میری کوشش ہے کہ ایک منتظم کی حیثیت سے اپنا کردار اچھے انداز میں نبھاوں اور قومی کھیل کے وقار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کروں۔ہاکی لیگ اور ورلڈ الیون کے ذریعے ملک میں بین الاقوامی ہاکی کو واپس لانے کی کوششیں کر رہا ہوں۔ جونئیر ٹیموں پر خاص توجہ ہے آسٹریلیا میں جونئیر ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔ پرو ہاکی لیگ سے بھی بہت فائدہ ہو گا۔ میڈیا سے دور نہیں رہتا لیکن ہر وقت بیانات جاری کرنے اور انٹرویوز دینے سے بہتر ہے جو ذمہ داری ملی اس سے انصاف کروں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...