ناگ پور(سپورٹس ڈیسک) کپتان ویرات کوہلی کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت بھارت نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے تیسرے دن 405 رنز کی برتری کیساتھ پہلی اننگز 610 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ چتیشوار پجارا 143 جبکہ اجنکیا راہانے دو رنز بنا سکے۔ویرات کوہلی 213 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ روہت شرما کی سنچری کی تکمیل کیساتھ ہی بھارت نے 610 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی، روہت102 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ دلروان پریرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 405 رنز کی برتری حاصل کی۔سری لنکا نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے384 رنز درکار ہیں، کرونارتنے 11 اور تھریمانے 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
ناگ پور ٹیسٹ : سری لنکن ٹیم بھارتی رنز کے پہاڑ تلے دبنے لگی
Nov 27, 2017