ملک میں بدامنی، انتشار نواز شریف کا ایجنڈا، مذمت کرتے ہیں: ملک نسیم لابر

Nov 27, 2017

ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی ملتان سٹی کااجلاس سٹی صدر ملک نسیم حسین لابر کی صدارت میں سٹی سیکرٹریٹ لابر ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نسیم لابر، اے ڈی خان بلوچ، ریاض رضا، خواجہ عمران، الطاف وینس، عمران انصاری، اللہ بخش بھٹہ، نذر محی الدین بھٹہ، ساجد بلوچ، شریف خان، حاجی امین ساجد اور وحید الحسن بھٹہ نے کہاکہ ملک میں بدامنی انتشار نااہل نواز شریف کا ایجنڈا ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل اور کرپشن سے ہٹائی جائے یہ مسئلہ حکومت نے جان بوجھ کر کھڑا کیا ہے ظلم وبربریت کا جو کھیل کھیلا جارہا ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو حالات یہ نہ ہوتے تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ان سے زیادہ گھمبیر مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کیا ہے۔نااہل حکومت کو ہم باور کروانا چاہتے ہیں کہ غیر آئینی اقدامات اٹھانے سے باز رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملتان سٹی کی طرف سے 30نومبر کو یوم تاسیس کی تقریب عظیم الشان طور پر منائی جائیگی۔

مزیدخبریں