ختم نبوت کے قانون پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قوم کو منظور نہیں:میاں زاہد ندیم

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)جماعت اسلامی ننکانہ کے ضلعی امیرمیاں زاہد ندیم نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قوم کو منظور نہیں،حکومت چاہتی تو بہت پہلے ہی معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کر سکتی تھی مگر اس نے اپنے اقدامات سے معاملات کو مزید خراب کردیا ہے،ریاستی جبر و تشدد کے ذریعے کسی کو احتجاج سے نہیں روکا جا سکتا،احتجاج کو بزور طاقت روکنے کی کوشش کر کے حکومت نے اپنے پیر پر خود کلہاڑی ماری ہے۔ ختم نبوت قانون کو چھیڑنے والوں نے اللہ کے غضب کو دعوت دی ہے۔ وہ اپنے رابطہ دفتر میںصحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر کسان بورڈ کے صدر چوہدری سجاد حیدر کاہوں بھی موجود تھے،میاں زاہد ندیم نے مزید کہا کہ ن لیگ اپنی حکومت کو بچانے کیلئے جب پرویز رشید اور طارق فاطمی سے استعفیٰ لے سکتی ہے تو زاہد حامد سے کیوں نہیں لے سکتی،اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور زاہد حامد کو فی الفور برطرف کرے۔

a

ای پیپر دی نیشن