کسی جتھے کے ہاتھوں ملک کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا: عبدالغفور راشد

Nov 27, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار )پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ ریاست کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ پر یکساں عملد رآمد کرنا چاہیے۔عام آدمی ملکی حالات پر پریشان ہے۔ اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے واقعات پریشان کن ہیں۔ کسی گروہ یا فرد کے ہاتھوں پورا ملک اور آئین کویر غمال نہیں بنایا جاسکتا۔ کسی جتھے کے دباو میںملکی سلامتی کے تقاضوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں