پیپلزپارٹی نے صوبہ تباہ کردیا‘ اگلی حکومت جی ڈی اے کی ہوگی: پیرپگاڑا

روہڑی/سکھر( نامہ نگاران) سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پیر صاحب پگارا ختم نبوت کے معاملے کے حل کیلئے ا ہم کردار ادا کریں۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک ہیں جلد پتہ چل جائیگا کہ کون بے نظیر کا قاتل تھا ۔ذوالفقار مرزا نے کہاکہ سندھ کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں اور جب تک ہمارے سینے میں سانس ہے تب تک سندھ دھرتی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا سب سے بڑا ڈاکو اور چور کھلے عام گھوم رہا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا کہ سندھ مضبوط ہے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ پیر پگارا کے خاندان نے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں شہر یارخان مہر نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کیلئے مختص فنڈخرچ ہی نہیں کیا جاتا ۔ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ پی پی سندھ دشمنوںکی پارٹی بن چکی ہے زرداری مافیا بھٹو اور بے نظیر کے نام پرعوام کو لوٹ رہے ہیں۔ جلسے سے عرفان اللہ مروت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا نے کہا ہے کہ جو لوگ ختم نبوت کے قانون کیساتھ چھیڑ چھاڑ کریں انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ حکومت نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کے ساتھ افسوسناک کارروائی کی ہے‘ زرداری کے حواری سندھ کو تباہی کی طرف لے گئے ہیں۔ سندھ میںپہلی بار خاکروب تک کی نوکری مسلمانوں کو بیچی گئی ہے۔ اب ملک میں 2013 جیسے حالات نہیں ہیں۔ آئندہ جو بھی حکومت بنائیگا وہ عوام کے زور پربنائیگا۔ آئندہ سندھ میں ہم حکومت بنائیں گے، نام نہاد سیاستدانوں سے بیزار ہوچکے ہیں۔ سندھ میں فوج اور رینجرز نے امن کرایا۔ کریڈٹ لینے والے کریڈٹ کے نام پر شرم کریں ۔کرپشن لوٹ مار ان کی نظرمیں کوئی بری بات نہیں ہے عوام کی نظریں اب حکومت پر نہیں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں۔ جے ڈی اے ہر اس پارٹی کے ساتھ چلے گی جو وفاق او رپاکستان کی حامی ہو۔ جلسے سے فنکشنل لیگ سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ وہ دن چلے گئے جب کوئی سوچتا تھا کہ پیسے کے زور پر حکمرانی کریگا ۔ملک کی عوام اب شہیدوں کے بجائے زندوں کو ووٹ دیں۔ ہمارے بچوں کا مستقبل متحد پاکستان میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن