اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے درمیان نئی کشیدہ صورت حال سے مسلح تنازعہ شروع ہوسکتا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔سیکرٹری جنرل نے اسرائیل اور حزب اللہ کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ جارحانہ بیانات سے بھی اجتناب کریں۔ واضح رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 2006ء میں جنگ ہو چکی ہے۔
فریقین صبر و تحمل ، کا مظاہرہ، جارحانہ بیانات سے گریز کریں: سیکرٹری جنرل
Nov 27, 2017