شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وارث شاہ لائنز کلب کے زیر اہتمام جناح پارک یادگار چوک میں فری شوگر کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں نے شوگر کے فری ٹیسٹ کروائے اور مفت ادویات حاصل کیں، کیمپ کی نگرانی صدر وارث شاہ لائنز کلب شیخ محمد جاوید، جنرل سیکرٹری شیخ عظیم جاوید، کرامت کھوکھر، حافظ خالد نواز ٹیپو، محمدناصر و دیگر عہدیداران و ممبران نے کی جبکہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر حاجی محمد نواز نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد جاوید نے بتایا کہ اس فری شوگر کیمپ کے انعقاد کا مقصد شوگر کے مریضوں کو چیک اپ کی مفت فراہمی اور فری ادویات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں اس بیماری کے علاج کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔ ہم یہ سلسلہ انشاءاللہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔
a