32ویں میپل لیف آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ گریڈ فور

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری 32 ویں میپل لیف آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ گریڈ فور میں 45 سالہ کیٹگری کا سنگلز ٹائٹل رشید ملک نے جیت لیا۔ باغ جناح لاہور میں کھیلے جانے والی چیمپیئن شپ میں گذشتہ روز 45 سالہ کیٹگری کا فائنل میچ رشید ملک اور جہانزیب خان کے درمیان کھیلا گیا جس میں رشید ملک نے 6-1 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ رشید ملک کا تیسرا ٹائٹل تھا جو انہوں نے حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ ایک گھنٹہ بیس منٹ تک جاری رہا۔ 60 سال عمر کیٹگری کے ڈبلز میں اسد نیاز اور خواجہ خرم پر مشتمل جوڑی نے راو افتخار اور رائے زاہد پر مشتمل جوڑی کو چھ تین، تین چھ اور دس چھ سے کامیابی اپنے نام کر کے ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عامر جان سیکرٹری سپورٹس پنجاب تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...