حزب اللہ کے عرب مخالف الزمات اورنظریات مسترد کرتے ہیں،لبنانی وزیر اعظم

بیروت(این این آئی)لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے کہاہے کہ وہ عرب ملکوں کو گزند پہنچانے سے متعلق حزب اللہ ملیشیا کے کسی نقطہ نظر کو تسلیم نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وہ حزب اللہ کے عرب بھائیوں اور ان کے ملکوں کے استحکام کو گزند پہنچانے والے کسی بھی نقطہ نظر کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔سعد الحریری نے چار نومبر کو الریاض میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ ان کا استعفیٰ دراصل حزب اللہ اور اس کے سرپرست ایران کی جانب سے لبنان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے خلاف احتجاج کا مظہر تھا۔

ای پیپر دی نیشن