مظاہرین پر تشدد حکومتی کم عقلی‘ ناقص منصوبہ بندی ہے‘ میاں اسلم

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قوی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین پر حکومتی اداروں کی طرف سے تشدد اور آپریشن کے نتیجے میں ہو نے والے جانی اور مالی نقصان کی پُر زور الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے اسے وفاقی حکو مت کم عقلی اورناقص منصو بہ بندی قرار دیا ہے ،انھوں نے کہاحکو مت یا تو وزیر قانون زاہد حامد سے خود استعفیٰ لے یا ان لوگوں کی نشاندہی کریں جو ناموس رسالتﷺ کے قانون میں تبدیلی کے جرم میں شریک تھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پمز ہسپتال کے دورے کے موقع پر زخمیوںکی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو ر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا طاقت کے استعمال سے معاملات حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہوئے ہیں ۔ ملک کو موجودہ صورتحال تک پہنچانے کی ذمہ دار حکومت خود ہے ،حکومت نے دو ماہ سے اس حساس ترین معاملے کو دبا رکھاہے اور ملک بھر میں احتجاج اور عوام کے مطالبے پر بھی راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہیں لائی گئی،انھوں نے کہاآپریشن اور طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، حکومت مسائل کے حل کے لیے تمام گرفتار شدہ مظاہرین کو فی الفور رہا کیا جائے اور زخمیوں کی داد رسی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن