روس میں غیر ملکی میڈیا سے متعلق نیا قانون منظور، صدرپیوٹن نے دستخط کر دئیے

ماسکو:روس میں غیر ملکی میڈیا کے خلاف نیا قانون متعارف کرادیا گیا جس کے تحت حکومت کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو بیرونی ایجنٹ قرار دے کر نشریات معطل کر سکتی ہے۔روسی صدرپیوٹن نے نئی قانون سازی پر دستخط کر دئیے ہیں جس سے حکومت کو یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ بیرون ملک سے مالی وسائل حاصل کرنے والے کسی بھی میڈیا کو 'غیر ملکی عناصر قرار دے کر اس کے خلاف پابندیاں عائد کر سکتی ہے، جبکہ پارلیمنٹ اس قانون کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ یہ قانون سازی روس میں میڈیا کی آزادی کیلئے سنگین دھچکا ثابت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن