حکومت کا عوام پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ‘ نیپرا سے1.27 روپے یونٹ اضافے کی سفارش

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی،بجلی کے صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش نیپرا کو ارسال کردی ہے جس کے بعد بجلی کے صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا جب کہ حکومت بجلی کے صارفین کو 117 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔نیپرا اتھارٹی نے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تاہم بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔
بجلی بم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...