حاجی عبدالوہاب کی موت کا صدمہ امام مسجد تبلیغی مرکز مولانا محمد جمیل بھی چل بسے، نماز جنازہ آج ہو گی

Nov 27, 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے امام مسجد مولانا محمد جمیل قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ 73سالہ بزرگ عالم دین گزشتہ 25برس سے امامت پر مامور تھے، چند روز پہلے انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پر ان کو ڈاکٹرز ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا پاس آپریشن کیا گیا، طبیعت بہتر ہونے کی بجائے مزید بگڑ گئی وہ گزشتہ روز 26نومبر شام4:30پر اپنے خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم سابق امیر حاجی عبدالوہاب کے سب سے پرانے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، ان کی حاجی عبدالوباب کے ساتھ جذباتی وابستگی تھی، بتایا گیا کہ وہ گزشتہ دنوں حاجی عبدالوہاب کی وفات پر شدید صدمہ میں تھے، ان کے بیٹے مولانا کلیم اللہ جمیل کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ 27نومبر منگل بعد ازنماز ظہر ایک بجے سندر روڈ اجتماع گاہ میں اسی جگہ ادا کی جائے گی جہاں مرحوم حاجی عبدوہاب کا جنازہ پڑھایا گیا تھا جبکہ جنازہ کے بعد مولانا طارق جمیل خطاب کریں گے۔
چل بسے

مزیدخبریں