خاتون محتسب پنجاب نے خاتون ہیڈ مسٹر کو ہراساں کرنے پر سینئر افسرکو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنا دی

Nov 27, 2018

لاہور (لیڈی رپورٹر) خاتون محتسب پنجاب مسز رخسانہ گیلانی نے ہیڈ مسٹریس کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کے سینئر افسرکو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنا دی۔ خاتون محتسب نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسر کو طلب کیا۔ الزامات ثابت ہونے پر سخت سزا سنائی گئی۔ ہیڈ مسٹریس کی شکایت میں سوشل ویلفیئر افسر پر ناجائز مطالبات منوانے کے لئے دباﺅ، جنسی نوعیت کے عوامل اور نازیبا گفتگو کرنے کے الزامات عائد کئے گئے۔ ہیڈ مسٹریس نے الزام عائد کیا کہ جب اس نے افسر کے مطالبات ماننے سے انکار کیا تو مذکورہ افسر نے اس کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ خاتون محتسب رخسانہ گیلانی نے کہا ہے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے پر شکایت کنندہ کو بدنام کرنے کی کوشش بھی ہراسانی ایکٹ کے تحت ہراساں کرنے کے زمرہ میں آتا ہے۔
سزا

مزیدخبریں