اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ 900ارب کی فنانسنگ کے پیکیج کے بغیر ڈیم کی تعمیر شروع نہیں ہو سکتی، پاکستان میں عدالتیں وکلا کی ہڑتال سے بند پڑی ہیں نظام عدل کے لئے کچھ کر کے جائیں تاریخ یاد رکھے گی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈیم کی تعمیر شروع نہیں ہو سکتی جب تک مکمل 900ارب کی فنانسنگ کا پیکیج موجود نہ ہو، حکومت کو ہدایت فرمائیں کہ وہ عالمی اداروں سے فنانسنگ پر کام کرے۔ انہوں نے کہا آپ کے باقی ماندہ دن قوم کی امانت ہیں پاکستان میں عدالتیں وکلا کی ہڑتال سے بند پڑی ہیں نظام عدل کے لئے کچھ کر کے جائیں تاریخ یاد رکھے گی۔
900ارب فنانسنگ پیکج کے بغیر ڈیم کی تعمیر شروع نہیں ہوسکتی، احسن اقبال
Nov 27, 2018