شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما وصدر انجمن تاجران لنڈا مارکیٹ خادم حسین روڈ کے صدر میاں لطیف نے کہا ہے کہ کسی کے کاندھے پر سوار ہو کر اقتدار میں آنیوالے عمران خان اور ان کے حواری ملک وقوم پر بوجھ بنتے چلے جا رہے ہیں بہت جلد خلائی مخلوق بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گی کہ ہم کسے اقتدار میں آئے ہیں؟ عوام ایک مرتبہ پھر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو پیار کرنے لگے ہیں کہ جن کے دور حکمران میں اتنی مہنگائی تھی نہ کوئی بحران بلکہ ورثے میں ملے عمران بھی ان دو شیر بھائیوں نے بہترین حکمت عملی سے حل کر لیے تھے اور ملک کو مسائل فری بنانا شروع کر دیا تھا مگر پسند نہ پسند کے چکر میں اقامہ کا سہارا لیکر ہر چیز کو وائنڈ اپ کر دیا گیا، اپنے ایک بیان میں میاںلطیف نے کہا کہ نئے پاکستان اورتبدیلی کے دعووںکے باوجودعوام کوریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی ہے عمران خان کاٹارگٹ صرف میاںنوازشریف ہیںاحتساب کے نام پرانتقام کی سیاست کے علاوہ پی ٹی آئی حکومت کوملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی سے کوئی دلچسپی نہیں،انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی اہلیت ہے نہ اس کا کوئی ایجنڈا جو حکومت صرف ڈھائی ماہ میں ہی اپنا اعتماد عوام اور عدلیہ کی نظر میں کھو دے اُسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
حکومت کوملکی ترقی اورعوامی خوشحالی سے کوئی دلچسپی نہیں: میاں لطیف
Nov 27, 2018