نیشنل ویمن ہاکی چیمپیئن شپ، واپڈا، ریلویز، پنجاب وائٹ اور آرمی کی کامیابی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ویمن ہاکی چیمپیئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی۔ پہلے روز واپڈا، ریلویز، پنجاب وائٹ اور آرمی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونے والی چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حسین بھٹی تھے جن سے ٹیموں کی کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ پہلا میچ واپڈا اور سندھ کلر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے یکطرفہ مقابلے میں دس صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرا میچ ریلویز اور سندھ وائٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ بھی یکطرفہ رہا جس میں 16-0 سے ریلویز نے فتح اپنے نام کی۔ دن کے تیسرے میچ میں پنجاب وائٹس نے بلوچستان ٹیم کو پانچ صفر سے ہرایا۔ چوتھا میچ آرمی اور کے پی کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں بھی آرمی ٹیم نے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بارہ صفر سے حریف ٹیم کو شکست دی۔

ای پیپر دی نیشن