لاہور(صباح نیوز+آن لائن) محکمہ ماحولیات پنجاب نے صوبے کے 11اضلاع میں اینٹوں کے بھٹے بند رکھنے اور 25اضلاع میں کھولے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال اور ننکانہ صاحب میں اینٹوں کے بھٹے بند رہیں گے۔5 اضلاع میں بھٹے کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، گجرات، میانوالی، بھکر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، لودھراں، مظفر گڑھ، سیالکوٹ، پاکپتن، وہاڑی، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے بھٹے کھولنے کا مقصد تعمیراتی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے جبکہ بھٹہ مالکان کو ماحولیات کی شرائط کا پابند کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے بھٹہ مالکان کو بھٹے فوری طور پر نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
پنجاب کے 11اضلاع میں اینٹوں کے بھٹے بند، 25میں کھلے رہیں گے: نوٹیفکیشن جاری
Nov 27, 2018