مشرف، عمران کیخلاف کیس لڑنے پر دھمکیاں ملرہی ہیں، اکائونٹس فریزکر دیئے گئے، رویہ نہ بدلا تو اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر جائوں گا: اکرم شیخ

Nov 27, 2018

اسلام آباد( نوائے وقت نیوز)سینئر وکیل اکرم شیخ حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ کہتے ہیں جب سے مشرف اور عمران خان کے خلاف کیس لڑا ہے دھمکیوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک طرف پیغام دیا جاتا ہے کہ ملک چھوڑ دو کوئی مار دے گا اور دوسری طرف حکومت نے مجھ سے سکیورٹی واپس لے لی ہے، اب میرے تمام بینک اکائونٹس کو بھی فریز کر دیا گیا ہے اگر یہ رویے نہ بدلے تو اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر جائوں گا۔ دوسری طرف سینئر وکلا نے اکرم شیخ کی جانب سے لگاے گئے الزامات کو سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوے شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے وکیل اکرم شیخ کے تحفظات دور کرنے کی مانگ کی ہے۔ اکرم شیخ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ مجھے عمران خان اور مشرف کے خلاف کیس لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے کہا اکرم شیخ کو معاملہ اقوام متحدہ ا ور دیگر فورمز میں لے جانے کی بجائے اپنی عدالتوں کے سامنے رکھنا چاہئے۔

مزیدخبریں