پاکپتن(نمائندہ نوائے وقت) بھتہ نہ دینے کے تنازعہ پر مسلح ملزمان نے بس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔مسافروں نے مبینہ طور پر چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں۔ تفصیلات کے مطابق جمال چوک میں قصور جانے والی بس کو بھتہ نہ دینے پر مسلح ملزمان نے مبینہ طور پر بس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔بس سے مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں۔آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔بس سے اونچے اونچے آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موقع پر پہنچ گئی ہے اور آگ پرطویل جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ بھتہ کے معاملہ پر کافی عرصہ سے بس مالکان اور ملزمان میں تنازعہ چل رہا تھا۔بس مالک قیصر بھٹی نے بسوں سے 200 روپے فی بس بھتہ خوری کے خلاف پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں دے رکھی تھیں۔بھتہ خوروں کو جمال چوک میں ٹائم کے عوض 2سو روپے فی منٹ بھتہ طلب رہے ہیں۔جس کے باوجو پولیس بس مالک کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔بس مالک نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لیکر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔