اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان بحریہ نے خفیہ معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے اوماڑہ کے قریب حشیش کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی۔قبضے میں لی جانے والی حشیش کی مالیت کئی لاکھ ڈالر ہے۔ پاک بحریہ کا یہ کامیاب آپریشن خفیہ معلومات کو مسلسل اکٹھا کرنے اور مستقل نگرانی کے بعد کیا گیا۔انسداد منشیات فورس کے تعاون سے کئے جانے والے اس پیچیدہ اور مشکل آپریشن میں تقریبا 1500 کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئی۔ بعد ازاں قبضے میں لی گئی حشیش کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔منشیات کے خلاف کامیاب آپریشن اس بات کا مظہر ہے کہ پاک بحریہ اپنے ساحل اور سمندر کے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کو روکنے کے لیے پر عزم ہے اور بحر ہند میں قانون کی عملداری قائم کرنے کی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیارہے۔
پاکستان بحریہ نے اوماڑہ کے قریب حشیش کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی
Nov 27, 2018