لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ڈی ایچ اے رگبی فٹبال کلب دبئی رگبی سیونز میں شرکت کے لئے 28 نومبر کو دبئی اڑان بھرے گا۔ صدر ڈی ایچ اے رگبی کلب طارق نیازی کہتے ہیں کہ ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔ سجال آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈی ایچ اے رگبی کلب طارق نیازی نے دبئی رگبی سیونز میں شرکت کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ طارق نیازی نے کہا کہ ٹیم نے رگبی سیونز کے میگا ایونٹ کے لئے کھلاڑی کا تربیتی کیمپ دو ماہ سے جاری ہے، کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران فٹنس اور سکلز پر بھرپور توجہ دی ہے۔ انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ ٹیم پول کے تینوں میچز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے راونڈ میں جگہ بنائے گی۔ کپتان ڈی ایچ اے رگبی کلب بلال قیصر نے کہا کہ کھلاڑی نے ایونٹ کے لئے دل و جان سے سخت محنت کر رکھی ہے۔ کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے ملک کو نام روشن کریں گیں۔ دبئی رگبی سیونز میں شرکت کرنے والی 14 رکنی ٹیم کی قیادت بلال قیصر کریں گے جبکہ عثمان چوہدری ٹیم کے نائب ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں خرم علی ، وقاص علی خان ، شمویل خان ، عبید اللہ ، اریب علی ، حشام فیاض ، حسن احمد ، کمال احمد ، راحین الرحمان اور زریاب احمد شامل ہیں۔ ڈی ایچ اے رگبی کلب 28 نومبر کو دبئی روانہ ہو گی جبکہ 30 نومبر ، یکم اور دو دسمبر تک ایونٹ دبئی میں جاری رہے گا۔