کراچی(صباح نیوز)پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب انٹی نارکوٹکس آپریشن کیا ، اس دوران لاکھوں ڈالرز مالیت کی حشیش قبضے میںلے لی گئی۔ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران لاکھوں ڈالرز مالیت کی تقریبا 1500 کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئی۔پاک بحریہ کی جانب سے اورماڑہ کے قریب انٹی نارکوٹکس آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران لاکھوں ڈالرز مالیت کی تقریبا 1500 کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئی۔پاک بحریہ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پیچیدہ آپریشن انٹی نارکوٹکس فورس کے باہمی تعاون، مستقل نگرانی اور انٹیلی جنس کی بنیاد پرکیا گیا۔ مزید کارروائی کے لیے حشیش اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ آپریشن پاکستان نیوی کے ساحلی بحری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنے کی بھر پور عکاسی کرتا ہے۔پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔