پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ مشاورتی فورم کا دوسرا اجلاس

Nov 27, 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ مشاورتی فورم کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز دفتر خارجہ میں منعقد ہوا۔ سرکاری بیان کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں، خصوصاً، دفاع، سلامتی، تعلیم، کلچر اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت عالمی اور علاقائی امور بھی زیر غور آئے۔

مزیدخبریں