بھارت: طیارے میں سیلفی کے نیچے دہشت گرد لکھنے والا مسافر گرفتار

Nov 27, 2018

کولکتہ (بی بی سی نیوز) بھارت میں کولکتہ سے ممبئی جانیوالے بھارتی نوجوان مسافر کو پرواز سے پہلے موبائل سے تصویر کھینچ کر پیغام میں دہشت گرد کا لفظ استعمال کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ پودار نے اندرون ملک پرواز روانگی سے پہلے طیارے میں اپنی تصویر کھینچی تھی۔ کر نیچے دئیے کیپٹن میں دہشت گرد کا لفظ استعمال کیا۔ ساتھ بیٹھے مسافر نے دیکھ کر عملے کو اطلاع کر دی جس پر طیارے سے اتار کر تحویل میںلے لیا گیا۔ وگویدنت پودار نامی اس مسافر نے مبینہ طور پر رومال سے اپنا چہرہ ڈھانپ کر تصویر کھینچی اور اسکے نیچے لکھا کہ فلائٹ میں دہشت گرد میں خواتین کے دل تباہ کرتا ہوں پودار نے حراست میں بتایا تصویر دوست کو بھیج رہا تھا۔

مزیدخبریں