اسحاق ڈارکے اکائونٹس سے 50کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب منتقل

Nov 27, 2018 | 14:02

ویب ڈیسک

ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ(ن)کے سینیٹراسحاق ڈار کے اکاﺅنٹس سے50کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کردیئے۔ سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اس سلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاﺅنٹس اوراملاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کومراسلے جاری کئے، جس پربینکوں نے سی آرڈی سی (7)88سیکشن کے تحت ڈی سی لاہورکورقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے۔

مزیدخبریں