استعفیٰ دیا نہ عہدہ چھوڑنے کا ارادہ ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

اسلا م آباد(وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر نے اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا اپنا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک روز قبل طارق محمود کھوکھر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔اس حوالے سے جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ 'وہ عدالت میں حکومت کی نمائندگی کیلئے پیش ہوئے تھے لیکن دیگر مصروفیات کے باعث سنگین غداری کیس میں وزارت داخلہ کی درخواست پر دلائل نہیں دے سکا'۔جس کے باعث پراسیکیوٹر ساجد الیاس بھٹی طارق محمود کھوکھر کی جگہ پیش ہوئے تھے۔تاہم اس کے بعد ٹوئٹر پر طارق محمود کے اچانک استعفیٰ کی خبریں گردش ہونا شروع ہوگئیں اور کچھ میڈیا اداروں نے بھی اسے رپورٹ کیا۔اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی نے خبر دے دی کہ طارق محمود کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ ان کا ضمیر انہیں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پیروی کی اجازت نہیں دیتا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...