صوفیانہ پیغام امن و سلامتی کے فروغ کا ضامن ہے:گورنر پنجاب

Nov 27, 2019

لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور یونس ایمری ترکش کلچرل سنٹر لاہور کی مشترکہ کاوش سے رومی رقص پر مبنی ’’صوفی نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ترکش قونصلر جنرل ایمر اوزبے کے ہمراہ خصوصی شرکت کی ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ صوفیانہ پیغام امن و سلامتی کے فروغ کا ضامن ہے،صوفی موسیقی دلوں کو جورٹی ہے، ترک اور پاکستان کے درمیان ہر سطح مثالی تعلقات خوش آئند ہیں، ایسے پروگرامز ہوتے رہنے چاہیے ا ن سے قربت میں اضافہ ہوتا ہے.چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے الحمرا کا پلیٹ فارم ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کلیدی خدمات سرانجام دے رہا ہے،الحمرا دنیا بھر کے ثقافتی رنگ عوام کے لئے پیش کر رہا ہے، یہاں کا خوبصورت ماحول عالمی سطح کی توجہ کا مزکر ہے،آرٹسٹوں کی طرف سے رومی رقص پر پرفارمنس بے حد متاثر کن تھی،آئند بھی عوام کے لئے ایسے پروگرام لے کر آئے گے۔

مزیدخبریں