پی ایس ایل میں پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپسی چاہتاہوں : انور علی

Nov 27, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی فاسٹ بائولر انور علی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اچھا پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپسی کا خواہاں ہوں۔ سرجری کے بعدمکمل فٹنس حاصل کرچکاہوں۔ 4 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور ردھم بحال ہوگیا، جو فارم لگی ہے، پی ایس ایل میںاچھا پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا ہدف ہے۔انور علی نے اس بات سے اتفاق کیا کہ فرسٹ کلاس کی کارکردگی کی بجائے پی ایس ایل کی کارکردگی کو زیادہ اہمیت مل جاتی ہے کیونکہ ہر کوئی اس لیگ پر فوکس کرتا ہے، فرسٹ کلاس میچز میں زیادہ تر میچز براڈ کاسٹ بھی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے پرفارمنس نظر انداز ہوجاتی ہے۔خواہش ہے کہ وہ بیٹنگ میں بھی اچھا پرفارم کریں اور ایک سنچری سکور کریں۔

مزیدخبریں