پی او اے انتخابات‘3امیدواروں کے تحفظات‘بائیکاٹ

Nov 27, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن صدر کی امیدوار حمیرا محمود، نائب صدر کے امیدوار اصغر گل اور خاتون نائب صدر کی امیدوار شاہدہ تنویر اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔تینوں امیدواروں نے انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ صدارتی امیدوار حمیرا محمود کا کہنا تھا کہ چار سال بعد پورے پاکستان کے انتخابات ہونے جارہے تھے مگر وہاں حیران کن رویہ تھا اگر کسی مرد نہیں تو میں نے عورت ہوتے ہوئے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا مگر لوگوں کے رویے دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ یہ سب کچھ جان بوجھ کرکیا گیااور جتنے بھی لوگوں نے مخالف کاغذات جمع کروائے سب کے مسترد کر دئیے گئے جو بدنیتی پر مبنی عمل ہے۔ سیکرٹری کی امیدوار عابدہ تنویر کا کہنا تھا کہ پی ا و اے حکام نے انتخابی قواعد وضوابط 19نومبرکو جاری کئے اور تبدیلیاں کی گئیں جو کہ سراسر انصافی تھی اور اسی پراحتجاج کیا اور احتجاجا لیڈی سیٹ کی امیدوار کے کاغذات بھی واپس لے لئے۔

مزیدخبریں