پاکستان کا ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابرا عظم کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں۔حارث سہیل کی جگہ امام الحق ٹیم میں آئیں گے، جبکہ کپتان اظہر علی ون ڈاون بیٹنگ کر سکتے ہیں۔ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو احتیاط سے استعمال کرنے کی تجویز ہے۔ ان کی جگہ موسیٰ خان کا نام زیر غور ہے، جبکہ عمران خان سینئر کی جگہ محمد عباس کو کھلایا جا ئے گا۔ ایڈیلیڈ کی پچ دیکھنے کے بعد نئی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن