عارف حسن پینل کے ساتھ پانچویں مرتبہ صدر پی او اے منتخب ہو گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سید عارف حسن پورے پینل کیساتھ پانچویں مرتبہ صدر جبکہ خالد محمود تیسری بار سیکرٹری اور شفیق احمد تیسری بار خزانچی کے عہدہ پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے نمائندوں کا اجلاس سے بائیکاٹ، پاکستان ہاکی فیڈریشن، پاکستان سکی فیڈریشن اور جوجسٹو فیڈریشن کے نمائندوں نے شرکت نہیں کی۔ اجلاس میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے نمائندوں کی جانب سے اختیا رویئے کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔ منتخب صدر لیفٹیننٹ جنرل( ر) سید عارف حسن کا کہنا تھا کہ پی او اے کا انتخابی عمل شفاف رہا ہے جن لوگوں نے بائیکاٹ کیا ہے انہوں نے لوزان معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔ ہاوس نے جس طرح اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر مشکور ہوں۔ مستقبل میں بھی کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے جتنے اتھلیٹس کی فہرست بھجوائی دستہ نیپال جائیگا۔ سوشل میڈیا پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ سپورٹس پالیسی کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پر اطلاق نہیں ہوتا اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان واضح احکامات جاری کر چکی ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے پیٹرن کا عہدہ اس لیے ختم کیا گیا ہے کہ اس عہدے کا وقار بحال رہے اور پیٹرن صدر مملکت کسی تنازعہ میں نہ آئیں۔

ای پیپر دی نیشن