بیٹنگ، باؤلنگ بہتر کرنے کی کوشش: دنیا کی بہترین آل راؤنڈر بننا چاہتی ہوں: عالیہ ریاض

Nov 27, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بائولنگ کو روزبہتر کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ دنیا کی بہترین آل راؤنڈر ز میں شامل ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ رول کے حساب سے کھیلوں اور ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کروں۔انگلینڈ مشکل حریف ہے لیکن بھرپور تیاریاں کی ہیں، انگلینڈ کوپہلے ہرا چکے ہیں، دوبارہ بھی شکست دے سکتے ہیں۔پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے انگلش پلیئر کی ویڈیوز دیکھی ہیں اور اس حساب سے حکمت عملی بھی بنائی ہے،ان کے فاسٹ بولرز سے نبرد آزاما ہونے کے لیے کیمپس میں لڑکوں کی بائولنگ کا سامنا کیا ہے تاکہ پیس کی پریکٹس کی جاسکے۔ایک سوال پر چوبیس ون ڈے اور چھتیس ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ ثنا میر پاکستان ٹیم کی سینئر پلیئر ہیں، سیریز میں ان کے تجربے کی کمی محسوس کی جائے گی۔ پچھلے چند سال کے دوران پاکستان ویمن ٹیم میں بہتری آئی ہے ، ہر کوچ نے اپنے حساب سے ٹیم کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا، مارک کولس نے بھی ٹیم کیلئے اچھا کام کیا اور اب اقبال امام بھی اچھا کام کررہے ہیں جبکہ ہر پلیئر کوچز سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کرتی ہے۔پاکستان ٹیم پہلے سے بہتر ہوچکی ہے، انگلینڈ کو ہراچکے ہیں دوبارہ ہرانے کی صلاحیت ہے، انگلش پلیئرز سے نبرد آزما ہونے کے لیے اْن کی ویڈیوز بھی دیکھی ہیں۔

مزیدخبریں