راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری ہے۔465 ماڈل کورٹس نے 26نومبر 2019 کو مجموعی طور پر 2012 مقدمات کا فیصلہ کیا جس کی تفصیل یوں ہے ک182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے79اور منشیات کے180مقدمات یعنی259مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل945گواہان کے بیانات قلمبند کیے پنجاب میں قتل کے36اور منشیات کے91اسلام آباد منشیات کے2، سندھ میں قتل کے26اور منشیات کے21، خیبر پختونخواہ میں قتل کے14اور منشیات کے62 جبکہ بلوچستان میں قتل کے3اور منشیات کے4مقدمات کا فیصلہ ہوا۔5مجرمان کو سزائے موت12کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر55 مجرمان کو کل110سال11 ماہ 1 دن قید اور5343750روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 399دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے1354مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے991گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 522مجرمان کو 212سال،28ماہ اور24دن قید اور 2808912روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
مقدمات کی تیزترین سماعت،465ماڈل کورٹس نے 2012 مقدمات کا فیصلہ کیا
Nov 27, 2019