بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریات پرعمل پیرا,نسل پرستی کی سوچ کوفروغ دے رہی ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے  بھارتی کونسل جنرل کے ناپاک عزائم سے متعلق ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 100 روز سے محاصرہ آر ایس ایس کے نظریے کی عکاسی کرتا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں بھارتی قونصل جنرل کے کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے  کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کا فاشسٹ نظریہ  نظر آرہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  دنیا کے طاقت ور ممالک اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن