بھارتی ریاست اوڈیسا کے ضلع گنجام کی 63 سالہ خاتون کمار نائک کی پیدائش ہوئی تو ان کے ہاتھوں میں 12 اور دونوں پاوں میں 19 انگلیاں ہیں جسے مقامی افراد جادو گرنی کہنے لگے ہیں۔بھارتی خبررساں ادار ے کے مطابق کمار نائک کو اس موروثی جسمانی عیب کے باعث اپنے پڑوسیوں کی جانب سے برے برتاو کا سامنا ہے۔ اس کے سبب وہ گنجام میں اپنا گھر چھوڑ کر جانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں۔غربت کی وجہ سے کمار نائک اپنا علاج کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے لوگوں کے برے تبصروں کے ساتھ جینا سیکھ لیا۔ دل چیر دینے والی باتوں کو سننے سے بچنے کے واسطے وہ زیادہ وقت اپنے گھر میں گزارتی ہیں۔کمار کا کہنا ہے کہ پڑوس میں رہنے والی آبادی یہ سمجھتی ہے کہ وہ کوئی جادوگرنی یا چڑیل ہیں اور اس وجہ سے لوگ ان سے دور رہتے ہیں۔
بھارت، 31 انگلیوں والی خاتون کو لوگ جادوگرنی سمجھنے لگے
Nov 27, 2019 | 12:13